مردم شماری اہم قومی فریضہ ہے، عارف انور بلوچ

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:19

بورے والا۔18 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) صوبائی کمشنر شماریات پنجاب عارف انور بلوچ نے صوبے بھر میں مردم شماری کے اوقات میں اضافہ کر کے صبح 8بجے سے شام 4بجے تک کر دیئے ہیں مردم شماری اہم قومی فریضہ ہے جس میں مسلح افواج سویلین اہلکاروں کے ہمراہ شانہ بشانہ گھر گھر جا کر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں بورے والا میں اس وقت کرنل محمد عامرفرید کی قیادت میں 771آرمی افسران اور جوان مردم شماری کی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر بورے والا احمر سہیل کیفی نے گیریثرن کمانڈر برگیڈیئر جواد ضیاء اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی اس موقع پر کرنل محمد عامر فرید اور دیگر آرمی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے بتایا کہ مردم شماری کو ہر قیمت یقینی بنایا جا رہا ہے تحصیل بورے والا میں پہلے 15روز کے اندر کل 799بلاک میں سے 400بلاک کی خانہ شماری مکمل ہو چکی ہے ان علاقوں میں مردم شماری کا کام آج سے شروع ہے اس سلسلہ میں 14سپرٹنڈنٹ اور 116سرکل سپروائزر کے علاوہ 400شمارکنندگان اپنے فرائض سر انجام سے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :