پرچون سطح پر15سبزیوں کی قیمت میں ایک سی20روپے جبکہ 15پھلوں کی قیمتوں میں 12روپے تک اضافہ

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:08

پرچون سطح پر15سبزیوں کی قیمت میں ایک سی20روپے جبکہ 15پھلوں کی قیمتوں میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء)صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے پرچون سطح پر15سبزیوںکی قیمت میں ایک سی20روپے جبکہ 15پھلوں کی قیمتوں میں 12روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو پیاز کی قیمت ایک روپے اضافے سے 30روپے ،ٹماٹر5روپے اضافے سے 60،لہسن چائنہ 8روپے اضافے سے 295،مونگری5روپے اضافے سے 38،کھیرا 2روپے اضافے سے 27،کریلے 3روپے اضافے سے 99، میتھی 5روپے اضافے سے 22، پھول گوبھی11روپے اضافے سے 33، سبز مرچ 20روپے اضافے سے 110،شملہ مرچ 9روپے اضافے سے 47،بھنڈی 11روپے اضافے سے 90، مٹر6روپے اضافے سے 33،مولی 3روپے اضافے سے 9، ٹینڈیا فارمی 3روپے اضافے سی27، گاجر دیسی 5روپے اضافے سے 20 روپے جبکہ پھلوںمیں ایک کلو سیب امری کی قیمت5روپے اضافے سے 79، سیب ایرانی10روپے اضافے سے 146،سیب سفید 5روپے اضافے سے 69،مالٹا درجن 10روپے اضافے سی74،مالٹاکالا درجن10روپے اضافے سے 126، کینو اول درجہ درجن 10روپے اضافے سی116 اور کینودوئم درجہ درجن 5روپے اضافے سے 69 ،کھجور 12روپے اضافے سے 136، کھجو ر ایرانی 10روپے اضافے سی146،بیر 9روپے اضافے سے 53 ، امرود6روپے اضافے سے 64،انار قندھاری 8روپے اضافے سے 204 اور گرے فروٹ فی عدد2روپے اضافی22روپے ہو گیا ۔