پاک سرزمین لیبرفیڈریشن کے تحت ’’عزم پاکستان‘‘ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام

پی ایس لیبر فیڈریشن کو کامیاب ٹورنامنٹ انعقاد کرنے پرمبارک باد پیش کر تا ہوں مصطفی کمال

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:08

پاک سرزمین لیبرفیڈریشن کے تحت ’’عزم پاکستان‘‘ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) پاک سر زمین پارٹی کے پہلا یوم تاسیس موقع پر پاک سرزمین لیبرفیڈریشن کے تحت ’’عزم پاکستان‘‘ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آہتمام آصف آباد کرکٹ گراونڈ منعقد کیا گیا جس میں چھ ٹیموں کے درمیان میچ کھیلے گئے۔اس،موقع پی ایس پی سیکریٹری جنرل رضاہارون، وائس چیئر مین افتخار رندھاوا،کراچی ڈیژن کے صدر آصف حسین،سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی۔

ننشنل کونسل کے اراکین سمیت بزرگ،نوجوان اورکارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کی اخری میں میچ پی او سی، شوشل میڈیا زلمی اورایسٹ اسکورپئین کے ٹمیوں کے درمیان ہوا جس میں زبردست کھیل کامظایرہ کرکے پی او سی، شوشل میڈیا زلمی ٹیم نے میچ جیت لیا۔ اس، موقع پر کامیاب ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں میں میڈل،ٹرافیاں اور ا نعامات تقسیم کی گئی ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایک نمائشی میچ بھی کھیلا گیا جس میں سیکریٹری جنرل رضا ہارون، وائس چیرمین افتخار رندھاوا، لیبر فیڈریشن کے صدر توقیر احمد،کراچی ڈیژن کے صدر آصف حسنین سی ای سی کے رکن نیک محمد نے بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوام جوش وخروش قابل دید تھا۔ اس موقع پی ایس پی چیر مین سید مصطفی کمال نے پی ایس لیبر فیڈریشن کو کامیاب ٹورنامنٹ انعقاد کرنے پرمبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسی محنت ولگن کے ساتھ اپنی تحریک کے پیغام کو پورے پاکستان بھر تک پہینچانا ہیاور تمام پاکستانیوں کو ایک جھنڈ ے تلے جمع کرنا یے تاکہ ملک دشمن عناصر کو یی واضح پیغام پہنچ سکے کہ ہم ایک قوم ہے۔

متعلقہ عنوان :