قوم کو اس کا حقیقی مقام دلوانے کی جدوجہد کا آغاز کیا، مصطفی کمال

پی ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام جنرل ورکرز اجلاس میں خطاب

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:08

قوم کو اس کا حقیقی مقام دلوانے کی جدوجہد کا آغاز کیا، مصطفی کمال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ میں اپنے لوگوں کے مینڈیٹ کو گروی نہیں رکھوں گا ہم نے آکر آواز لگائی اور وقت کے فرعون کو للکارا اور اپنی قوم کو اس کا حقیقی مقام دلوانے کی جدوجہد کا آغاز کیا اوریہ تاریخ گواہی دے گی کہ ایسے لوگ بھی آئے جنہوں نے قوم کے فائدے کیلئے اپنے لیے نقصان کا سودا کیاانہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ہم نے مہاجروں کے مینڈیٹ کو تقسیم کر دیا ہے یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے لیکن مینڈیٹ تقسیم نہیں ہوا ہم نے جھاڑو پھیر دی ہے اورجو لوگ ووٹ دیتے تھے وہ بھی، جو نہیں دیتے تھے وہ بھی اور جو مخالف تھے وہ بھی ہمارے ساتھ شامل ہوگئے ہیں ان خیالات اظہار انہوں پی ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام جنرل ورکرز اجلاس کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ا نہوں نے کہا کہ ہمارے آنے سے پہلے اس شہر میں امن کی بانسری نہیں بج رہی تھی اور نہ دودھ کی نہریں بہ رہی تھیں،تہذیب یافتہ قوم کو بدتہذیبی سکھائی جارہی تھی انہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے رب نے ہمیں اچھائی کے راستے پر چلنے کا موقع دیا،ایم کیو ایم نے نوجوانوں کی لاشوں سے قبرستان بھر دیے ہیں،ذاتی مفادات کی تکمیل کا خاطر ماؤں کے لال، بہنوں کے بھائی چھین لیئے گئے اس شہر میں ہزاروں خاندان ایسے ہیں جن کی داستان سن کر روح کانپ اٹھتی ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں سے شروع ہونے والی جماعت آج صرف پورے ملک میں ہی نہیں دنیا بھر میں اپنا سیٹ اپ رکھتی ہے اورکراچی کے بیٹے کو ملک کے تمام صوبوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ استقبال کرتے ہیں انہوں نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہ جس مقام تک پہنچ گئے ہو اس پر شکر کرو اور اپنے اندر مزید جھکاؤ پیدا کرو،کامیابی اور ناکامی کی پرواہ مت کرو مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کامیابی کا سوچ کر ہرگز نہیں آئے تھے انہو ں نے کہا کہ تمہارے مقدر میں سیدھا راستہ لکھ دیا گیا ہے تو کوئی طاقت غلط راستے پر نہیں لا سکتی اوراختیارات وسائل تمام چیزیں دیکھ چکے، ان عہدوں کی پرواہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے ہم پر غداری کا الزام لگایا لیکن آج وہ خود اپنی صفائیاں دینے میں لگے ہوئے ہیں لوگ کیمرے کے پیچھے کہتے ہیں کہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی صحیح بات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان روزانہ کی بنیاد پر اپنا احتساب کریں اپنے آپ کو ٹھیک کرلیں عوام خود آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، اللہ کی رحمت نازل ہوگی۔