موجودہ حکومت کے دوران 28 لاکھ 20 ہزار پاکستانی ملازمت کیلئے بیرون ملک گئے ہیں،ذرائع سرکاری حکام

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) حکومت نے مختلف ملکوں کی منڈیوں میں روزگار کے مزید مواقع تلاش کرنے کیلئے متعدد اہم اقدامات کئے ہیں۔ ذرائع سرکاری حکام کے مطابق موجودہ حکومت کی مدت کے دوران 28 لاکھ 20 ہزار سے زائد پاکستانی براہ راست یا بلواسطہ ملازمت کیلئے بیرون ملک گئے ہیں۔

(جاری ہے)

قطر کے امیر نے گزشتہ ماہ وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستانیوں کیلئے مزید ایک لاکھ ملازمتوں کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے افرادی قوت کی برآمد کیلئے بحرین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے اور کوریا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر بھی نظرثانی کی ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مہارتوں کی ترقی کے بارے ایک آزمائشی منصوبے کے تحت پاکستان کے فنی تربیت کے مختلف اداروں کا الحاق بھی کیا ہے جو ایک مثبت پیشرفت ہے۔

متعلقہ عنوان :