گورنر سندھ محمد زبیر کا لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کا دورہ، فرا ہم سہولیات پر اطمینان کا اظہار

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:56

گورنر سندھ محمد زبیر کا لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ھیلتھ سائنسز کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے ایف ایم ریڈیو 96.6,ایڈوانسڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر اور ورکنگ ویمن ھاسٹل کا افتتاح بھی کیا،ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق گورنر سندھ نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ،یونیورسٹی میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا،گورنر سندھ نے کہا کہ سرکاری شعبہ کی تمام جامعات کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کر رہیے ہیں،صوبہ میں طب اور انجئینرنگ کے شعبہ کی جامعات نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ھیلتھ سائنسز نے قلیل عرصہ میں بے مثال ترقی کی ہے،معیاری تعلیم کی فراھمی،کوالٹی ایشورنس او تحقیق کے شعبوں میں یونیورسٹی نے نمایاں کام کیا ہے۔لیاقت یونیورسٹی کی ترقی کے لئے وائس چانسلر،فیکلٹی اور طالب علم یکساں طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :