مردم شماری کے خدشات سے وفاقی وزیر خزانہ کو آگاہ کردیا ، سانحہ سیہون کے متاثرین کی جلد مالی مدد کی جائے گی

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:56

مردم شماری کے خدشات سے وفاقی وزیر خزانہ کو آگاہ کردیا ، سانحہ سیہون ..
کراچی/ جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری کے خدشات سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو آگاہ کردیا ہے اور سانحہ سیہون کے متاثرین کی جلد مالی مدد کی جائے گی،وزیر اعلیٰ سندھ دو روزہ دورے پر اپنے آبائی حلقے سیہون شریف پہنچنے، پیپلز پارٹی ضلع جامشورو کے صدر سید آصف علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر جامشورو منور علی مہیسر نے استقبال کیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فاروق ستار کو پولیس نے عدالت کے حکم پر گرفتار کیا تھا ان کو سیہون پولیس نے گرفتار نہیں کیا انہوں نے کہا کے مرد م شماری کے اعداد و شمار کا اندراج پینسل سے نہیں ہونا چاہیے میں امید کرتا ہوں کے شماریات والے اس قسم کے خدشات کو ختم کریں گے اور مردم شماری کی شفافیت کو یقینی بنائیں گے، اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ نے گائوں گنبھیر گائوں کنڈو میں مختلف افراد سے تعزیت کی۔

متعلقہ عنوان :