ملک میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن ردالفسادکامیابی کیساتھ جاری

فورسزنے انٹیلی جنس میں افغانی باشندوں سمیت14جبکہ سرچ آپریشنزکے دوران 35افرادگرفتار،آپریشنزمیں اسلحہ،کرنسی اورغیرملکی پاسپورٹ بھی برآمدکیےگئے۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 مارچ 2017 20:21

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2017ء) : ملک بھرمیں دہشتگردی کیخلاف آپریشن ردالفسادکامیابی کیساتھ جاری ہے۔جس کے تحت گزشتہ 24گھنٹوں میں 6انٹیلی جنس آپریشن جبکہ 35مقامات پرکارڈن اینڈسرچ آپریشن کیے گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق فورسزنے پنجاب کے مختلف علاقوں سے انٹیلی جنس کی بنیادپرآپریشنزمیں افغان باشندے سمیت 14افرادگرفتارکیے گئے۔اسی طرح سرچ آپریشن کے دوران 35مشتبہ افرادکوحراست میں لیاگیا۔سکیورٹی اداروں نے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک ،ڈی جی خان میں آپریشنزکیے۔ان آپریشنزکے دوران اسلحہ ،کرنسی اور غیرملکی پاسپورٹ بھی برآمدکئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :