نوجوان پاکستان تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں، اسد قیصر

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:53

صوابی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) سپیکر خیبر 0پختونخوا اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں،پاکستان تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جو نوجوانوںکو آگے آنے کے بھرپور مواقع فراہم کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ٹی آئی یوتھ کنوشن ضلع صوابی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپی ٹی آئی صوابی یوتھ کے صدر او تحصیل ممبر مدثر خان ،پی ٹی آئی صوابی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میجر ریٹائرڈ فدا حسین کے علاوہ پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ صوابی کے تنظیمی عہدیداران کے علاوہ پجمن،جھنڈہ،بوقو اور بام خیل سے تعلق رکھنے والے عمائدین بھی موجود تھے۔

یوتھ کے نمائندوں نے سپیکر اسد قیصر کو تنظیمی مسائل کے علاوہ اپنے مطالبات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یوتھ کے لئے کھیلوں کے سامان کی فراہمی،سپورٹس کمپلیکس بام خیل میںیوتھ کو آسامیاں دی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ زکواة فنڈ میں یوتھ کے لئے اضافہ ،اجارہ پر کھیلنے کا میدان اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے ڈسٹرکٹ صوابی میں روزگار کی فراہمی کامرس کالج بام خیل کے لئے بس کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔ اس موقع پر ہ پجمن،جھنڈہ،بوقو اور بام خیل کے عمائدین نے بھی علاقے کے عوام کودرپیش مسائل اور مطالبات سے سپیکر کو آگاہ کیا۔اسد قیصر نے وفد اور یوتھ کے نمائندوں کو ان کے مطالبات پورے کرنے اور مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا بھی یقین دلایا۔