لیسکو کی طرف سے ایکسیئن سٹی آپریشن قصور کیلئے بہترین کارکردگی پرتعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقدانعام

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:49

لاہور۔18 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو سیدواجد علی کاظمی نے ایکسیئن سٹی آپریشن ڈویژن قصور جمشید زمان کو موبائل میٹر ریڈنگ کی 100فی صد میچنگ ریشوآنے ، لائن لاسز ،ریکوری اورمرمتی کاموں کی اچھی کارکردگی دکھانے پر تعریفی سر ٹیفکیٹ اور پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا،چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکوسید واجد علی کاظمی کے زیر صدارت ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں قصور کی آپریشن ڈویژن کی کارکردگی زیر بحث آئی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایکسین سٹی آپریشن سٹی آپریشن ڈویژن قصور کو بہترین کار کردگی پر سراہا گیا ،اچھی کارکردگی پر تعریفی سند اور نقد انعام یقیناً باقی تمام کیلئے تقلید کا باعث ہے۔

متعلقہ عنوان :