حکومت قرض در قرض قرضوں کے جال میں پھنس رہی ہے ‘ پرائیویٹ پاور پلانٹ کو ادھار پٹرول پہنچانے والے اداروں کا قرضہ 4کھرب14ارب کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے جو حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے

سابق چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:49

حکومت قرض در قرض قرضوں کے جال میں پھنس رہی ہے ‘ پرائیویٹ پاور پلانٹ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) سابق چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن رانا اخلاق احمد نے گردشی قرضوں کی رقم 4کھرب14ارب روپے کی سطح پر پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قرض در قرض قرضوں کے جال میں پھنس رہی ہے بیرونی قرضے تو ابھی ادا کرنا درکنار پرائیویٹ پاور پلانٹ اور ان پلانٹ کو ادھار پٹرول پہنچانے والے اداروں کا قرضہ 4کھرب14ارب کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے جو حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے پرائیویٹ پاور پلانٹ رقم نہ ملنے پر حکومت کو نوٹس بھجوارہے ہیں اور پاور پلانٹ بند ہونے سے لوڈ شیڈنگ بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ گز شتہ روڈ یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عوام اور صنعتکار،تاجر برادری ہرماہ بجلی کے بلوں کی مد میں اور بجلی بلوں میں شامل ناجائز ٹیکسوں کی مد میں اربوں روپے ادا کررہے ہیں لیکن اگر یہ رقم پاور پلانٹ اور تیل کمپنیوںکے ادھار اتارنے میں استعمال نہیں ہورہی تو کہاں جارہی ہے عوام اس کی معلومات چاہتے ہیں جو ان کا حق ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جوں جوں حکومت کی مدت ختم ہونے کے دن قریب آرہے ہیں قرضوں میں ریکارڈ اضافہ ہوتا جارہا ہے جو تشویشناک امر ہے قرض اتارو ملک سنواروں کی سکیم ناکام ہوئی حکومت ملک کو گروی رکھ کر قرض در قرض لیکر گذارہ کررہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور گردشی قرضوں کو ختم کرکے عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے سے بچائے۔

متعلقہ عنوان :