سیشن جج رائے نذیر احمد نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ کردیا، 4افراد کوموت2ملزمان کو عمر قید کی سزا

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:43

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے نذیر احمد نے قتل کے مقدم کا فیصلہ سناتے ہوئے چار افراد کو سزائے موت دو ملزمان کو عمر قید اور دو ملزمان کو بری کر دیا تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے نذیر نے تھانہ تلمبہ کے چار افراد کے قتل کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چار ملزمان گل محمد،قلب علی، محمد شہباز اور محمد اکرم کو سزائے موت دو ملزمان جہانگیر ،مختیار عرف مخا کو عمر قید اور دو ملزمان محمد مظہر اور محمد نواز کو شک کی بنیاد پر بری کر دیا ملزمان نے تھانہ تلمبہ کے علاقہ میں بڑی بے دردی کے ساتھ چار افراد محمد نواز ،اسلم ،صدیق ،اور لعل کو مبینہ طور پر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :