غیر معیاری ،ملاوٹ شدہ اشیاء خوردو نوش کی فروخت کیخلاف مہم جاری

افراد کے چالان، 22کو نوٹسسز بھی جاری ،غیر معیاری کھانا تلف ،13 کھانے نمونے حاصل ،42 ٹوٹے ہوئے برتن تلف کردئیے گئے

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:39

غیر معیاری ،ملاوٹ شدہ اشیاء خوردو نوش کی فروخت کیخلاف مہم جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کی اسلام آباد میںغیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردو نوش کی فروخت کے خلاف مہم جاری ہے تاکہ شہریوں کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری اشیاء فراہم کی جا سکیں۔

خصوصی طور پر تشکیل دی گئیں ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کی ٹیمیں شہر بھر میں چھا پے مار کر ملا وٹ شدہ اور حفظا ن صحت کے اصولوں کے منا فی کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کا روائیاں عمل میں لاتی رہی تاکہ معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا سکے۔اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں کا روائیاں کر کے پاکستان پبلک پیور فوڈ آرڈیننس 1969کی کے بر عکس اشیاء ِ خورد و نوش فروخت کرنے پر11 افراد کے چالان جبکہ 22افراد کو نوٹسسز بھی جاری کئے۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیںغیر معیاری اور نان برانڈڈکھانا کی اشیاء کو تلف بھی موقع پر تلف کر نے سمیت 13 کھانے کی اشیاء کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری میں بھجوا دیئے گئے تاکہ حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران 42کھانے پینے کے ٹوٹے ہوئے برتن قبضہ میں لے کر تلف کردیئے ہیں۔مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے نے ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف شہر بھر میں کا روائیاںجاری رکھی جائیں تاکہ لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ حفظان صحت کے اصولوں اور قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کا روائی کی جائے اور اس ضمن میں انہیں روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے۔