اسلام آباد، سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن،250گھر وں کی چیکنگ، افغا نی سمیت12 مشتبہ افراد گرفتاراسلحہ برآمد

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:30

اسلام آباد، سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن،250گھر وں کی چیکنگ، افغا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) وفا قی دارالحکو مت کی سیکور ٹی کو مو ثر بنا نے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اسلام آ بادپو لیس، پا کستا ن رینجرزاور سیکور ٹی ادارو ںکا تھا نہ بھا رہ کہو کے علا قہ بو بڑ ی اورگردو نواح کے علاقوں میں گر ینڈ سر چ آ پر یشن، ایک افغا نی سمیت12مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ،بھا ری تعداد میں اسلحہ معہ ایمو نیشن قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، سر چ آپر یشن کے دوران250گھر وں کو سر چ کیا گیا ، ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ تما م پولیس افسران اپنے علا قوں میں سر چ آ پر یشنز کو مزید تیز کر یں تا کہ سیکور ٹی کو یقینی بنا یا جا سکے۔

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پولیس ، پا کستا ن رینجر ز ، حسا س اداروںکے افسران و جو انو ں جس میں کما نڈو ز ، لیڈ ی کما نڈو ز ، بم ڈسپو زل اسکو اڈ نے تھا نہ بھا رہ کہوکے علا قہ بو بڑ ی گا ئوں اور گر دونو اح میں سر چ آ پر یشن کیا گیا، ایس پی سٹی زبیر احمد شیخ کی نگر انی میں ڈی ایس پی عارف حسین شاہ اور ایس ایچ او تھا نہ بھارہ کہو انسپکٹر محبو ب احمد و دیگر بھی شامل تھے ،سرچ آپریشن کے دوران ایک افغا نی سمیت12 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

مشتبہ افراد سے ایک عدد سیو ن ایم ایم رائفل بمعہ لا ئسنس ، ایک 8ایم ایم رائفل بمعہ لا ئسنس ، چھ عدد پسٹل 30بور معہ لا ئسنس ، 9پسٹلز 30بور ، تین سنگل بیرل رائفل بمعہ لا ئسنس ، سات 12بور رائفل ، 145کا رتو س بمعہ لا ئسنس ، ایک ایس ایم جی گن معہ 18روند ، دو رپیٹر گنیں ایک بغیر لا ئسنس قبضہ پولیس میں لے کر دریافت شروع کر دی گئی۔ سر چ آپر یشن کے دوران250گھر وں کو سر چ کیا گیا ، مختلف مقاما ت پر400کے قریب افراد کو موقع پر ہی سرچ کیا گیا ، ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن سے وفا قی دارالحکومت کی سیکو ر ٹی کو فول پر وف بنا نے کے ساتھ جر ائم پیشہ افراد سے شہر کو محفو ظ بنا نے میں مدد ملے گی۔