درگاہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین منظر عام پر آگئے، مریدین سے ملنے اندرون سندھ گئے تھے

رابطے کا کوئی ذریعہ نہ ہونے کے باعث مطلع نہ کرسکے ، واپس کراچی رشتہ داروں کے پاس پہنچ گئے

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:30

درگاہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین منظر عام پر آگئے، مریدین سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) درگاہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین منظر عام پر آگئے ، سجادہ نشین آصف نظامی اور انکے ساتھی اندرون سندھ مریدین سے ملنے گئے تھے جہاں پر رابطے کا کوئی ذریعہ نہ تھا ، اب وہ واپس کراچی اپنے رشتہ داروں کے ہاں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو درگاہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین آصف نظامی اور ان کے ساتھی کراچی پہنچ گئے ۔

آصف نظامی اور ناظم نظامی اندورن سندھ میں مریدین سے ملنے گئے تھے ۔دونوں تھر کے ایسے علاقے میں موجود تھے جہاں موبائل فون سمیت رابطے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق 20مارچ کو دونوں واپس بھارت روانہ ہوجائیں گے ۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ معاملہ اٹھاتے ہوئے ان کی تلاش کے لئے تعاون کی اپیل کی تھی ۔ (ن م)

متعلقہ عنوان :