میونسپل کمیٹی سکھیکی کا اجلاس 2کروڑ17لاکھ 65ہزار سے زائد کا بجٹ منظور

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:30

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) میونسپل کمیٹی سکھیکی کا اجلاس 2کروڑ17لاکھ 65ہزار سے زائد کا بجٹ منظور، شہر میں صفائی اور دیگر مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گئی چیئرمین میونسپل کمیٹی سکھیکی چودھری ناصر قیوم بھٹی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی سکھیکی کا بجٹ اجلاس چیئرمین میونسپل کمیٹی سکھیکی چودھری ناصر قیوم بھٹی کی صدارت میں منعقدہوا ، اجلاس تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوا ،اجلاس میں وائس چیئرمین چودھری عدنان بھٹی نے 2کروڑ17لاکھ 65ہزار سے زائد کا بجٹ 2017پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی سکھیکی چودھری ناصر قیوم بھٹی کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے ووٹ سے آج یہاں بیٹھے ہیں ،شہریوں کو موجودہ مسائل سے نکالنا اور دوران الیکشن کیے گئے وعدوں کو پورہ کر نا ہمارا ٖفرض ہے ،ہم اپنے شہر کی خوبصورتی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گئے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجمن تحفظ حقوق شہریاں سکھیکی کے صدر حاجی بلال اکبر ،ینگ سٹار سکھیکی کے صدر احسان اللہ جگ کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں پر عوام نے بھرپور اعتماد کرتے ہوئے ووٹ کی طاقت سے آپ لوگوں کو منتخب کیا ہے ، شہریوں کے اعتماد پر پورہ آنا آپ کی ذمہ داری ہے اجلاس میں چیف آفیسر سکھیکی انصر محمود چیمہ ،میونسپل فنانس آفیسر محمد علی رانا ،وزیر خاں،خرم شہزاد ، رانا افضل ،تجمل رضاء،ملک مقصود، محمد حسین پٹھان، خاور سہیل ،چودھری عبدالشکور گجر، انصر قادری ، ملک محمد راشدپولی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :