ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک کا تین باپ بیٹوں کے قتل کے واقعہ پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:30

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک نے تین باپ بیٹوں کے قتل کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اس واقعہ کا تمام اطراف سے جائزہ لے رہی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انہوںنے ڈی ایس پی بورے والا اور ایس ایچ او صدر رانا محمد اکرم کو جائے وقوعہ پر بھیجا جہا ں سے انہوں نے ماہرین کے ہمراہ تکنیکی شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جنہوں نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر بتایا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ باپ خالد نے دونوں بچوں کو قتل کر نے کے بعد خود کو بھی ہلاک کر لیا ہے آلہ قتل ان کے قریب سے ملا ہے اس کے باوجود پولیس کسی بھی پہلو سے غافل نہیں قتل کے اس اندوہناک واقعہ کی انکوائری ہو مو سائیڈ ڈیپارٹمنٹ کو دے دی گئی جو بہت جلد اصل حقائق تک پہنچ جائیں گے اس کے بعد میڈیا اور عوام کو آگا ہ کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :