وہاڑی، بیوی کی طرف سے تنسیخ کا دعویٰ دائر کرنے کے رنج پر باپ نے دو بیٹوں کو ذبح کر کے خود بھی تیز دھار آلے سے خود کشی کر لی

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:30

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) بیوی کی طرف سے تنسیخ کا دعویٰ دائر کرنے کے رنج پر باپ نے دو بیٹوں کو ذبح کر کے خود بھی تیز دھار آلے سے خود کشی کر لی پولیس نے آلہ قتل برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور واقعہ کو قتل یا خود کشی دونوں اینگل سے دیکھ رہی ہے تفصیل کے مطابق 503 ای بی کے رہائشی خالد مختار ولد مختار احمد کی تقریباًً دس سال قبل اس کی ماموں زاد تسلیم سے جھنگ میں شاد ی ہوئی تھی جس سے اس کے دو بچے 7 سالہ احسان اور 9 سالہ زین پیدا ہوئے مبینہ طور پر تسلیم کی اسی گائوں کے کسی نوجوان سے ناجائز تعلقات استوار کر لئے او رچند روز قبل وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی اور لاہور میں تسلیم نے خالد کے خلاف تنسیخ کا دعویٰ دائر کر دیا جس میں کل 20 مارچ کو عدالت نے اسے طلب کر رکھا تھا کہ گزشتہ روز خالد اپنے سات سالہ بیٹے احسان اور 9 سالہ زین کے ساتھ اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا تینوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کیا گیا ہے پولیس کے مطابق خالد کے کزن نے پولیس کو اطلاع دی جب پولیس تھانہ صدر بورے والا موقع پر پہنچی تو کمرہ میں بیڈ پر تینوں مردہ حالت میں پڑے تھے اور ان کے قریب ہی ایک تیز دھار خون آلود چھری پڑی تھی جبکہ دو کپ بھی پڑے تھے جن میںدودھ لگا ہوا تھا پولیس ترجمان کے مطابق مبینہ طور پر خالد نے تسلیم بی بی کی بے وفائی سے دل برداشتہ ہو کر اپنے بیٹو ں کو دودھ میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کیا اور بعدازاں انہیں چھری سے ذبح کر دیا ہے او رپھر خود کو بھی اسی چھری سے ذبح کر لیا ہے مقتول خالد کے کزن کے مطابق اس کے گھر والے روزانہ خالد اور اس کے بچوں کو ناشتہ دیتے تھے اور کھانا وغیرہ بھی وہیں سے کھاتے تھے گزشتہ صبح جب وہ انہیں ناشتہ دینے گئے تو دروازہ بند تھا انہوں نے دروازہ توڑا تو تینوں کمرے میں مردہ حالت میں پڑے تھے پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :