انسداد دہشت گردی کی عدالت کاڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان کو پیر کے روز عدالت میں پیش کرنے کا حکم

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:22

انسداد دہشت گردی کی عدالت کاڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان کو پیر کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی عدم گرفتاری پر اظہارِ ناراضی کرتے ہوئے فاروق ستار اور عامر خان کو پیر کے روز عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیاہے۔ہفتہ کوانسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر اور میڈیا ہاسز پر حملوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 22 اگست کو کی گئی بانی ایم کیو ایم کی متنازع تقریر کیس کی سماعت کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار کی عدم گرفتاری پر پولیس کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پولیس عوام کو بیوقوف بنانے کا کام کر رہی ہے۔کیس کے تفتیشی افسرحمید خان نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں فاروق ستار اور دیگر کی گرفتاری ضلعی سطح پرٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کہا کہ حکومت اور پولیس کو مقدمات کی حساسیت کو سمجھنا ہوگا اس لیے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار رہنما خالف مقبول صدیقی اور رہنما عامر خان کو ہر صورت گرفتار کر کے پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :