سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کی شہیدجنیدجمشید کے گھرآمد

جنید جمشید مرحوم نے بطور نعت خواہ بہت نام پیدا کیا،ان کا دل دل نغمہ پاکستانیوں کے لئے بڑا تحفہ ہے، سید یوسف رضاگیلانی

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:22

سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کی شہیدجنیدجمشید کے گھرآمد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے معروف ثناء خوان جنید جمشید کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔سیدیوسف رضاگیلانی ہفتہ کو تعزیت کے لیئے شہید جنیدجمشیدکے گھرپہنچے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نے اس موقع پر جنید جمشید کے بیٹوں تیمور جمشید،بابر جمشید اور سیف اللہ جمشید سے تعزیت کی اور فاتحہ اور دعا کی ۔سید یوسف رضاگیلانی نے جنیدجمشیدکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ جنید جمشید مرحوم نے بطور نعت خواہ بہت نام پیدا کیا۔ان کا دل دل نغمہ پاکستانیوں کے لئے بڑا تحفہ ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما سردار نزاکت بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :