دفعہ 144 کی نفاذ کے باوجودکونج کی شکار کیلئے خیبر پختونخوا سے بڑی تعداد میں شکار پارٹیاں ژوب پہنچ گئیں

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:14

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء)دفعہ 144 کی نفاذ کے باوجودکونج کی شکار کیلئے خیبر پختونخوا سے بڑی تعداد میں شکار پارٹیاں ژوب پہنچ گئیں شکار پارٹیوں نے سرہ توئی، سمبازہ ، سواڑہ اور دیگر علاقوںمیں کیمپ قائم کر لئے ہر سال بے دریغ شکار کے باعث ہجرت کرنے والی پرندے کونج کی نسل ختم ہورہی ہے پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 شکاری گرفتار کر کے 75 کونج برآمدکر لئے تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی صوبہ خیبر پختونخوا سے کونج کی شکار کیلئے بڑی تعداد میں پارٹیاں ژوب پہنچ گئی ہے ان شکار پارٹیوں کے ہمراہ کونج پکڑنے کیلئے تربیت یافتہ کونجیں بھی ہوتی ہے جو قومی شاہراہوں پر موجود سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں سے گذر کر ژوب پہنچ گئی ہے ذرائع کے مطابق شکار پارٹیاں بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچنے میں کامیاب ہوتی ہے ان شکار پارٹیوں نے ژوب کے مختلف علاقوں پالخصوص سمبازہ سرہ توئی قمر الدین کاریز سواڑہ اور دیگر علاقوں میں کیمپ قائم کر لئے ہیں جو اس سال بھی دفعہ 144کی نفاذ کے باوجودبڑی تعداد میں کونج کی شکار کرینگے ژوب پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بااثر شکاریوں کی ایک پارٹی کے سات شکاریوں کو گرفتار کر کے تربیہت یافتہ پچھتر کونج قبضے میں لیکر مقدمہ درج کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق بااثر شکاری تربیت یافتہ کونجوں کی جگہ متبادل کونج دینے کیلئے پولیس پر مسلسل دباو،ْ ڈال رہی ہے ۔