تعلیم یافتہ قومیں ہی دنیا پر حکمرانی کر رہی ہیں ،تعلیم پر توجہ دینے والی قومیں آج خوشحال زندگی گذار ہی ہیں،محمد حیات کاکڑ

شعبہ تعلیم کی بہتری اور فعالیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے،دپٹی کمشنر ژوب

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:14

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) محکمہ تعلیم شیرانی کی جانب سے داخلہ مہم کے سلسلہ جاری ہے دور دراز علاقے میرعلی خیل میں واک میں ڈپٹی کمشنر چیرمین میونسپل کمیٹی احمد شیرانی سمیت مختلف طبقہ فکرلوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق میں ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد حیات کاکڑ کی قیادت میں میر علی خیل کے دور دراز علاقے میں سکول داخلہ مہم کے سلسلے واک اور سمینارکا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے دپٹی کمشنر محمد حیات کاکڑ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لعل جان موسیٰ خیل چیرمین میونسپل کمیٹی شیرانی احمد شیرانی،اسسٹنٹ عبد الحنان حریف آل اور دیگرنے کہا کہ والدین بچوں کو سکولوں میں داخل کراکر کر ذمہ داری کا ثبوت اور بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائے اس سال ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے دور دراز علاقوں میں داخلہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ بچے کی مستقبل کو سنوارنے میںاساتذہ اور والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے انہوںنے کہا کہ تعلیم یافتہ قومیں ہی دنیا پر حکمرانی کر رہی ہیں جن قومو ں نے تعلیم پر توجہ دی آج وہی قومیں خوشحالی کی زندگی گذار رہے ہیں ہمارے تمام مسائل کا حل تعلیم کے حصول میں ہی مضمر ہے تعلیم اور علم کے حوالے سے ہم سب باالخصوص والدین اپنی ذمہ دارویوں سے غافل ہیں والدین کی غفلت کی وجہ سے بڑی تعداد میں بچے تعلیم سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے ہی مسائل اور مشکلات کا سامان کر رہے ہیں ایک اچھا انسان تعلیم ہی کی بدولت اچھا بن سکتا ہے آج کی واک کو خانہ پوری کی بجائے اس حوالے سے عملی طور پر بھی اقدامات کرنے ہونگے والدین اساتذہ کرام اور انتظامیہ کو ایک پیج پر ہونا ہوگا تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کی بہتری اور فعالیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :