الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں خالی رہ جانے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیا

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:09

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں خالی رہ جانے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے تحت ٹنڈوالہیار میں بھی1خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پورے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں خالی رہ جانیوالی نشستوں کیلئے ضمنی الیکشن کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے اس شیڈول میں ضلع ٹنڈوالہیار کی یوسی کھوکھر میں ایک خالی نشست کیلئے الیکشن کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے جس کے تحت 18مارچ2017کو ریٹرنگ آفیسر کے دفتر سے فارم جاری کیے گئے۔

جبکہ 21,22,مارچ 2017کو امیدوار اپنے فارم جمع کراسکتے ہیں ۔جبکہ 24اور 25مارچ کو اسکرنٹنی کی جائیگی 28مارچ کو حتمی امیدواروں کی ناموں کی فہرست جاری کردی جائیگی۔اور30مارچ کو اپیلیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔جبکہ امیدوار 31مارچ تک امیدوار دستبدار ہوسکتے ہیں ۔جبکہ یکم اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائیگی۔جبکہ 13اپریل کو پولنگ شروع ہوگی۔15اپریل کو غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیاجائیگا۔