وفاقی حکومت کا کارنامہ، تباہ حال پی آئی اے کو پریمئیر سروس شروع کرکے مزید تباہ کر دیا، 4 ماہ میں 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 مارچ 2017 19:52

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2017ء) پی آئی اے پریمئیر سروس نے قومی خزانے کو 2 ارب روپے کا ٹیکہ لگا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے کارنامے نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تباہ حال پی آئی اے کو پریمئیر سروس شروع کرکے مزید تباہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے پریمئیر سروس کے آغاز پر کروڑوں روپے کے اشتہارات کے ذریعے قومی ائیرلائن کے نئے دور کے آغاز کا دعوی کیا گیا تھا۔ تاہم اس نئی سروس نے پی آئی اے کو بہتر کرنے کی بجائے اسے مزید تباہ حال کر دیا ہے۔ آغاز کے صرف 4 ماہ میں ہی پریمئیر سروس نے قومی ائیرلائن کو 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :