ْ ٹانک ، نواحی گائوں بلٹن آبادسے تشددزدہ نعش برآمد پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل

نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 18 مارچ 2017 20:52

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) ٹانک کے نواحی گائوں بلٹن آبادکے قریب تشددزدہ نعش برآمد، پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ٹانک سے 5کلو میٹر فاصلے پر واقع گاوں بلٹن آباد کے قریب تشدد زدہ نعش برامد کر لی گئی جس کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ٹانک منتقل کردیا پولیس کے مطابق مقتول لنگر خان کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقہ مکین سے بتایا جاتاہے ٹانک پولیس نے تھانہ شہید مرید اکبر میں نامعلوم افراد کیخلاف مقد مہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔