جمعیت علماء اسلام کے مذہبی تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کو تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کادرس وتدریس بہترطورپرسرانجام دے رہے ہیں ‘بلوچستان میں تعلیم پرکوئی خاص توجہ نہیں دے جارہی ہے

جمعیت طلباء اسلام بلوچستان صوبائی صدرصفی اللہ مینگل کا طلباء سے خطاب

ہفتہ 18 مارچ 2017 20:49

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) جمعیت طلباء اسلام بلوچستان صوبائی صدرصفی اللہ مینگل نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے مذہبی تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کو تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کادرس وتدریس بہترطورپرسرانجام دے رہے ہیں بلوچستان میں تعلیم پرکوئی خاص توجہ نہیں دے جارہی ہے والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرکے ان کے بہترمستقبل کو سنواریں ملک کے اندرتعلیمی ادارے دو قسم کے ہیں ایک وہ تعلیمی ادارے جہاں مغربی طرز کی تعلیم اوردوسرا مذہبی تعلیم ادارے ہیں ان تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلباء وطالبات کی اپنی سوچ پر منحصرہے طلباء کو چاہیے کہ وہ دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ میں اہم کرداراداکیا جاسکے ان خیالات کااظہار انہوںنے نصیرآباد کے دورے کے موقع پرجی ٹی آئی نصیرآباد کے ضلعی صدرمجیب الرحمان بنگلزئی کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ اورطلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدرکلیم اللہ منصور،صوبائی جنرل سیکریٹری عبدالباسط اخوانزادہ ،صوبائی ناظم اطلاعات عبدالہادی مخلص،نعمت اللہ بلوچستانی،مجیب الرحمان بنگلزئی،سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا انہوںنے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک کی واحدمذہبی وسیاسی بڑی جماعت ہے جوآئین پاکستان میں اسلامی نظام کے نافذکے لئے اہم کرداراداکررہی ہے قیام امن ترقی وخوشحالی کیلئے جمعیت کا پلیٹ فارم عوام کے سامنے ہے ملک بھرمیں عوام کی اکثریت جمعیت پراعتماد کا اظہارکرتی ہے جمعیت طلباء اسلام کا مقصدتعلیم کے حصول اوراس کے فروغ کیلئے کام کرنا ہے کیونکہ بغیرتعلیم کے کوئی بھی ملک یا قوم ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتی والدین سول سوسائٹی، سمیت سب پر بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ انگریزی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دے کر اپنے بچوں کو تعلیم کے حصول کیلئے راغب کریں انہوںنے کہاکہ مغربی سوچ رکھنے والے دینی تعلیمی اداروں کے خلاف مختلف اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنے مقاصدحاصل کرناچاہتے ہیں لیکن جے ٹی آئی ایسے ناپاک ارادوں کوختم کرنے کی قوت رکھتی ہے دینی تعلیمی ادارے اسلام وملک کے قلعے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :