کسی بھی ٹھیکیدار کوتر قیا تی منصو بوں میں غلط میٹریل کے استعما ل کی اجا زت نہیں دی جا سکتی، جعفرآباد ضلع بھر میں ترقیاتی کام آخری مراحل میں داخل ہورہے ہیں ‘میڈیانما ئندے تر قیا تی کا موں اور منصو بوں پر کڑی نظر رکھیں جہاں بھی کوتاہی نظر آئے گی ان منصو بوں کے ٹھیکیداران کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جائیگی

ایکسین بی اینڈ آر جعفرآباد فقیر محمد کاکڑکی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 18 مارچ 2017 20:49

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) ایکسین بی اینڈ آر جعفرآباد فقیر محمد کاکڑ نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ٹھیکیدار کوتر قیا تی منصو بوں میں غلط میٹریل کے استعما ل کی اجا زت نہیں دی جا سکتی، جعفرآباد ضلع بھر میں ترقیاتی کام آخری مراحل میں داخل ہورہے ہیں میڈیانما ئندے تر قیا ت ی کا موں اور منصو بوں پر کڑی نظر رکھیں جہاں بھی کوتاہی نظر آئے گی ان منصو بوں کے ٹھیکیداران کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جائیگی ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ اللہ شہر میں سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں پر بلیک ٹاپ سڑک بنائی گئی ہے جو بعدازاں محکمہ پبلک ہیلتھ ٹی اینڈ ٹی سمیت میونسپل عملہ کھدائی شروع کردیتا ہے جس کی وجہ سے محکمہ بی اینڈ آر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں اور نقصان شہریوں کا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع میں جو بھی محکمے کام کررہے ہیں اگر کوئی ٹینڈر روڈ کا شروع کیا جائے اگر انہیں کام کرنا ہے تو وہ محکمہ بی اینڈ آر یا متعلقہ ٹھیکیدار کو آگاہ کریں ایک دوسرے سے تعاون کے بعد ہی ہم ترقیاتی کام شروع کرسکتے ہیں ایک تو اس میں وقت کے ضیاع سے بچ جائیں گے دوسرا کم لاگت سے ہمارے ترقیاتی کام مکمل ہوں گے جو دیر پا رہیں گے اور اس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا انہوں نے مزید کہا کہ سابق ایم پی اے میر فائق خان جمالی نے خصوصی دلچسپی لی ہے بہت جلد ڈیرہ اللہ یار میں سیوریج سسٹم کا کام شروع کیا جائے گا ۔