سبی‘ پانی سے محروم شہری مشکلات کا شکار ‘واپڈا نے محکمہ پی ایچ ای کی بجلی بل کی عدم ادائیگی کے باعث کاٹ ڈالی

ہفتہ 18 مارچ 2017 20:42

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) ایک ہفتہ سے زائد پینے کے پانی سے محروم شہری مشکلات کا شکار واپڈا نے محکمہ پی ایچ ای کی بجلی بل کی عدم ادائیگی کے باعث کاٹ ڈالی محکمہ پی ایچ ای نے عوام سے بدلہ لے لیا پبلک ہیلتھ کی شہریوں کو پانی کی فراہمی میں عدم دلچسپی بھاری بھرکم جنریٹرز کی موجودگی میں بجلی سپلائی منقطع ہونے کا بہانہ شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبورہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق گزشتہ کئی دنوں سے شہر کے بیشتر علاقوں کے باسیو ں کو پینے کے پانی کی شدید قلت کاسامنا ہے دوسری جانب محکمہ پبلک ہیلتھ کی عوام کو پانی کی فراہمی میں عدم دلچسپی واضح یوں ہے کہ محکمہ کے پاس بجلی کے متبادل کے طور پر بھاری بھرکم جنریٹر موجود ہیں مگر بجلی سپلائی منطقع ہونے کا بہانہ کرکے شہریوں کو طفل تسلیاں دی جارہی ہیں شہریوں کو پانی کی عدم فراہمی بارے پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او راجہ عبدالحکیم نے اپنے دفتر میں اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ کچھ روز سے انکی بجلی منقطع ہے جسکی وجہ سے عوام کو پانی کی سپلائی میں دقت کا سامنا ہے ایک سوال کے جواب میں کہ آپکے پاس تو بجلی کی عدم دستیابی کی صورت میں جنریٹرز متبادل کے طور پر موجود ہیں انہیں استعمال کیوں نہیں لایا جاتا جس پر انہوں نے کہاکہ محکمہ کے پاس صرف دو جنریٹرز ہیں جنہیں وقتا فوقتا مختلف اوقات میں ایک سے دوسری جگہ استعمال کیا جاتاہے ایس ڈی او نے کہا کہ انہوں نے بجلی کی عدم فراہمی واپڈا بل کی عدم ادائیگی سے پیدا ہونے والی صورت حال کے حوالے سے ڈی سی صاحب سے ملاقات کرکے آگاہ کیا تھا مزید یہ کہ شہر کی پائپ لائنیں کم ڈایا کی اور پرانی ہیں انہوں نے کہا کہ کمشنر صاحب نے محکمہ پبلک ہیلتھ سبی کو دس کروڑ روپے دینے کا کہا ہے فندز کی دستیابی کے بعدعوام کی پانی کی مشکلات دور ہو جائیں گی دوسری جانب عوامی سماجی حلقں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ سبی کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا جائے تاکہ شہریوں کو پانی جلد دستیابی ہوسکے کیونکہ پانی زندگی ہے واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بھی میڈیا پر محکمہ پبلک ہیلتھ سبی کی ناقص کارکردگی کی خبر چلی تھی تاہم اس پر بھی کوئی کاروائی نہ ہوسکی ۔

متعلقہ عنوان :