سبی‘ شارٹ سرکٹ سے 3گھروں کو آگ لگ گئی ‘لاکھوں کو قیمتی سامان جل کر خاکستر

ہفتہ 18 مارچ 2017 20:42

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء)صحبت پور کے علاقہ مانجھی پور کے نزد گوٹھ میوہ خان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے تین گھروں کو آگ لگ گئی لاکھوں کو قیمتی سامن جل کر خاکستر ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے علاقہ مانجھی پور کے نزد گوٹھ میوہ خان میں بجلی کے شارٹ سرکت کی وجہ سے تین گھروں کو آگ لگ گئی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کو کوشش شروع کردیں خبر آنے تک آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تینوں گھروں کا قیمتی ساماں سمیت تین بھینس تین گائیں بھی جل گئی ۔