قوم کی بقا حصول علم میں ہے نسل نو کو علم کے ہتھیارسے لیس کرنا ہوگا ،کتب بینی سے درست معلومات کے ساتھ ساتھ ذہن کی تربیت بھی ہوتی ہیں بچوں میں کتب بینی کے فروغ سے پڑھنے کا رحجان پیدا ہوتا ہے

سوشل ویلفیئر آفیسر سبی میر دین محمد مری کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 18 مارچ 2017 20:42

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) سوشل ویلفیئر آفیسر سبی میر دین محمد مری نے کہا ہے کہ قوم کی بقا حصول علم میں ہے نسل نو کو علم کے ہتھیارسے لیس کرنا ہوگا کتب بینی سے درست معلومات کے ساتھ ساتھ زہن کی تربیت بھی ہوتی ہیں بچوں میں کتب بینی کے فروغ سے پڑھنے کا رحجان پیدا ہوتا ہے ترقی فاؤنڈیشن کی حکمت عملی سے دیہی علاقوں میں بچوں میں کتب بینی کا شوق بیدار ہوگا جس کے باعث تعلیم کا عام کرکے ہرطرف روشنی پھیل جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایلیمنٹری گرلز کالج سبی میں ترقی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام دیہی وشہری علاقوں کے بوائز و گرلز پرائمری ومڈل اسکولوں کے درمیان تقاریر مقابلے کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میر دین محمد مری نے کہا کہ باشعور قومیں تعلیم کے حصول کیلئے اپنا رول پلے کرتی ہیں وہ ہی قوم ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہوتی ہیںجو تعلیم کے حصول میں اپنا وقت کو استعمال کرتیں ہیں اگر ہمیں علم کے حصول پر متوجہ نہیں ہونگے اور اپنے بچوں کو زمینداری گیراج یا مزدوری پر لگائیں گے تو آنے والے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتے اسکولوں میں بچوں کو رٹنے کے سلسلے میں بھی نقصانات ہوتے ہیں جب تک ہم اپنے بچوں کو کتابوں کو پڑھنے کی ہدایات نہیں دیں گے بچوں میں پڑھائی کا شوق پیدا نہیں ہوسکے گا موجودہ حالات میں انتہائی ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں میں کتب بینی کا شوق پیدا کریں تاکہ بچے کتب کو پڑھ کر ان کو سمجھ سکیں انہوں نے کہا کہ ترقی فاؤنڈیشن کی جانب سے دیہی علاقوں کو فوکس کرنا وقت کی ضرورت ہیں ہمارے دیہاتوں میں بچوں کو پڑھنے لکھنے کا شوق کے ساتھ ساتھ صلاحیتوں کی کمی نہیں مجھے امید ہے کہ ترقی فاؤنڈیشن اپنا مقصد میں کامیاب ہوکر بچوں کو کتب بینی کی جانب راغب کریں گے تقریب سے دانیال خان کاکڑ، مس لاریب منصور ودیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے تفصیلی آگہی فراہم کی پروقار تقریب میں ترقی فاؤنڈیشن کے ایڈمن اینڈ فنانس آفیسر دانیال خاں کاکڑ ، فیلڈ ایجوکشن آفیسر مس لاریب منصور ، فیلڈ ایجوکیشن آفیسر امیر اللہ خان خجک ، اسسٹنٹ ایڈ من عدنان خان ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ،پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے ضلعی صدر طاہر عباس ، مولانا عبدالطیف نقشبندی کے علاقہ مختلف سکولوںکی اساتذہ کرام طلباء طالبات کی بڑی تعداد موجود تھیں قبل ازین تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مس منزہ نورین نے سرانجام دئیے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول چانڈیہ نے ویلکم پیش کیا تقریب میں امین اللہ نے ترقی فاؤنڈیشن کی کاوشوں کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی شہر اور دیہی علاقوں کے 25اسکولوں کو فوکس کیا گیا جن میں 19گرلز اور 6بوائز اسکول شامل تھے ہمارا مقصد بچوں کو کتب بینی کا شوق پیدا کرنا ہے کیونکہ مطائعہ کیلئے ضروری ہے کہ بچہ کتاب کو پڑھے پڑھنا علامات کو سمجھتے ہوئے انکے کے معنی اخذکرنے کا پیچیدہ عمل ہے پڑھنا زبان کے حصول رابط کاری معلومات اور خیالات کا تبادلے کا زریعہ ہیں بچوں کو لائبریری میں لانا ہمارا مقصد ہے تاکہ نوجوان نسل درست سمت میں تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی راہنما ئی کرسکے اس سلسلے میں بچوں نے خوبصورت انداز میں تقاریر کرکے محفل کا چار چاند لگادئیے مقابلہ تقاریر کے ججوں کے فرائض ماسٹر محمد عارف ،میڈم شاہینہ ،میڈم روبینہ عطا نے سرانجام دئیے بعدازاں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :