سبی وگردونواح میں پولیو کیخلاف جاری جنگ میںوالدین سول سوسائٹی و میڈیا‘علماء کرام ساتھ دیں ‘پولیو خطرناک بیماری ہے جوپھول جیسے معصوم بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور بنادیتی ہے ضلع سبی میں ہونے والی قومی پولیو مہم میں غفلت ولاپرائی ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی‘ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران کی بات چیت

ہفتہ 18 مارچ 2017 20:42

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ سبی وگردونواح میں پولیو کے خلاف جاری جنگ میںوالدین سول سوسائٹی و میڈیاکے نمائندے علماء کرام ہمارا ساتھ دیں ضلعی انتظامیہ کی کامیاب حکمت عملی کے باعث عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاچکی ہیں پولیو خطرناک بیماری ہے جوپھول جیسے معصوم بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور بنادیتی ہے ضلع سبی میں ہونے والی قومی پولیو مہم میں غفلت ولاپرائی ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی قومی پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے والدین سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور حسین بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر موہن داس ۔

(جاری ہے)

ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی ،ڈاکٹر محمد علی بلوچ، ڈاکٹر علی احمد بلوچ ، ڈاکٹر فیض احمد بلوچ،ڈاکٹر خالد پرویز،پی پی آیچ آئی کے عزیز بلوچ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہر علی ، پاکستان گروپ آف جنرنلسٹس کے ضلعی صدر طاہر عباس، راجیش کمار عرف گنگا بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے والدین سول سوسائٹی میڈیا سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد کو ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے صحت مند معاشرے کا قیام پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے بغیر ممکن نہیں ہم سب کا قومی فریضہ ہے کہ اس ناسور کے خاتمہ کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے محکمہ صحت کے آفیسران پیر امیڈیکل اسٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قومی پولیو مہم میں ہر گھر میں بچوں کو قطرے پلاکر اپنی ذمہ داری پوری کریں اس سلسلے میں کوئی غفلت ولاپرائی برادشت نہیں کی جائے گی قومی پولیو مہم میں تمام ٹیموں کو مکمل سیکورٹی کی فراہمی بھی ممکن بنائی گئی ہے اس موقع پر ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور احمد بلوچ نے 20مارچ سے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ تین روزہ قومی پولیو مہم کے دوران ضلع سبی کی دوتحصیل سبی لہڑی اور تین سب تحصیل کوٹ منڈائی، سینگان ،بابرکچھ کی19 یونین کونسل میں پانچ سال سے کم عمر کی 44225بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے ڈبلیو ایچ او کی5 مانیٹر، ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ہسپتال سبی کی14 ڈاکٹر کی مدد لی گئی تھی قومی پولیو مہم میں 185موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطر ے کامیابی کے ساتھ پلائے پولیو ورکرز کی مدد کیلئی24زونل سپروائیز،36ایریا انچارج،36 موٹرسائیکل ایریا انچارج،38 موٹرسائیکل موبائل ٹیموں کے علاوہ 42 فکس سینٹر جس میں ڈویژنل ہیڈکوآرٹر ہسپتال آر ایچ سی اور بی ایچ یوز شامل ہے جبکہ8 ٹراٹزٹ پوائنٹ جس میں نیشنل ہائی وئے بختیار آباد ،پرانا بس اڈہ الہ آباد،کوئٹہ ڈھاڈر تلی وین اڈے ریلوے اسٹیشن شامل ہیں جہاں پولیو ٹیمیں اپنی خدمات سرانجام دیں گی تمام ٹیموں کی تربیت مکمل کرکے ڈیوٹیاں بھی لگائی جاچکی ہیں اس سلسلے میں کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی، ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران سمیت ضلعی انتظامیہ میڈیا سوسائٹی کے نمائندوں علماء کرام والدین نے بھر پور مدد ورہنمائی کی جس کیلئے محکمہ صحت مشکور ہے۔

متعلقہ عنوان :