درندہ صفت شوہر نے معمولی بات پر چاقوئوں کے وارکرکے بیوی کو قتل کردیا

ہفتہ 18 مارچ 2017 20:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) درندہ صفت شوہر نے معمولی بات پر بیوی کو چاقووں کے وارکرکے قتل کردیا ،تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے ایئر پورٹ تھانہ کی حدودمیں واقع ملنگ شاہ اسٹریٹ میں درندہ صفت شوہر علی رضا مغل نے جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب معمولی بات پر غصے میں آکر اپنی بیوی دومعصوم بچوں کی ماں 22سالہ سحر ولد محمد ادریس کو چاقووں کے وارکرکے قتل کردیا اور گلا بھی کاٹا ملزم علی رضا ولد عبدالستارمغل کو پولیس کو گرفتارکرلیاہے پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال پہنچائی جس کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئی پولیس کے مطابق قتل گھریلو تنازعہ پر کیاگیاہے گرفتارملزم کاکہناتھاکہ بیوی روز فرمائش کرتی تھی جبکہ لڑکی کے ورثاء کا کہناتھاکہ ملزم نشے کا عادی تھا اور کوئی کام نہیں کرتاتھاملزم کی تین سالہ بیٹی اوردس روزقبل بیٹا پیداہواتھاآخری اطلاعات تک واقع کا مقدمہ درج نہ ہوسکاتھا۔

متعلقہ عنوان :