ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے عافیہ موومنٹ کی جدوجہد جاری، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی 2 روزہ دورے پر لاہور روانہ

ہفتہ 18 مارچ 2017 20:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے جاری جدوجہد کے سلسلے میں ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی 2 روزہ دورے پر لاہور روانہ ہوگئیں جہاں وہ مختلف سیاسی و سماجی رہنمائوں سے ملاقات اور ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے سلسلے میں ہونے والے مختلف پروگرامات میں شرکت بھی کریں گی۔

عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی مختلف سیاسی و سماجی رہنمائوں کے ہمراہ آج 19 مارچ، اتوار کو لاہور پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس بھی کریں گی۔ 31 مارچ کوقوم کی بیٹی عافیہ کو اس کے تین معصوم بچوں سمیت اغواء اور بعد ازاں بغیر کسی تحقیق و تفتیش پاکستانی حکام نے ڈاکٹر عافیہ کو بچوں سمیت امریکیوں کے حوالے کردیا تھا اس حوالے سے دنیا بھر اور پاکستان میں 31 مارچ کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

عالمی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے دعویٰ کے مطابق غدار وطن شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالے کرنے کیلئے بیک ڈور چینل پر معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے لیکن قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبروں کے باوجود پاکستانی حکمران شرمناک خاموشی اختیار کئے بیٹھے ہیں۔ہیوسٹن ، امریکہ میں تعینات پاکستانی خاتون قونصلر عائشہ فاروقی نے ڈاکٹر عافیہ کی صحت سے متعلق جو حقائق بتائے ہیںاس نے عافیہ کے اہلخانہ کو سخت تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ماہرین قانون کے مطابق ایسی صحت کے حامل کسی شخص کو’’قیدتنہائی‘‘ اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں رکھا جاسکتا ہے بلکہ اسے مناسب علاج معالجے کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا جانا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :