ڈیرہ غازی خان، رینجرز کی گاڑی پرفائرنگ، جوابی کارروائی میں 2 حملہ آورہلاک

واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس کی جانب سے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا

ہفتہ 18 مارچ 2017 20:19

ڈیرہ غازی خان، رینجرز کی گاڑی پرفائرنگ، جوابی کارروائی میں 2 حملہ آورہلاک
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) ڈیرہ غازی خان میں تونسہ بائی پاس پر رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تونسہ بائی پاس پر رینجرز اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار 3 مشکوک افراد کو رکنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے رکنے کے بجائے فائرنگ کردی تاہم رینجرز اہلکار حملہ میں محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

رینجرزکی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور زخمی ہوگئے جن میں سے 2 گرفتار کرلیے گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔رینجرزذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت جاوید جہنگیل اورمجاہد پرہار کے نام سے ہوئی جب کہ راشد نامی تیسرا حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس کی جانب سے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈی جی خان میں رینجرزکے سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور7 گرفتار کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :