تحصیل بورے والا کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ‘اقتدار میں آنے کے بعد اب تک اربوں کے تعمیر و ترقی کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ‘اربوں روپے کے منصوبوں کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی و ممبر نیشنل فوڈ سیکورٹی کمیٹی چوہدری نذیر احمد آرائیں کی بات چیت

ہفتہ 18 مارچ 2017 20:19

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی و ممبر نیشنل فوڈ سیکورٹی کمیٹی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ تحصیل بورے والا کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اقتدار میں آنے کے بعد اب تک اربوں کے تعمیر و ترقی کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ اربوں روپے کے منصوبوں کے فنڈز جاری ہو چکے ہیںان کی تکمیل کے بعد تحصیل بورے والا میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ٹا?ن کمیٹی میر واہ گورچانی (میر پور سندھ )کے کونسلر چوہدری منیر احمد آرائیں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ کے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری محمد صغیر رامے ،بزرگ مسلم لیگی رہنما چاچا محمد اسلم ،چوہدری عبدالمجید نمبردار ،کونسلر میاں ثنائ اللہ رحمانی ،محمد جمیل شاہد ،ملک رحمت علی ،ممبر ضلع کونسل نذیر مسیح رندھاوا ،محمد ارشد چوہان ،فیاض قاسم ،چوہدری نوید احمد کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 232گگو منڈی میں انکی درخواست پر وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بجلی کو کمی کو دور کرنے کے لیے ایک علیحدہ نئے گرڈ اسٹیشن کی منظوری بھی دے دی ہے انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات سے قبل ان کے حلقہ انتخاب این اے 167کا کوئی علاقہ بجلی سے محروم نہیں رہے گا۔

متعلقہ عنوان :