حکومت پنجاب نے احتجاج کے دوران سڑک کو بلاک کرنے‘ ٹائر جلا کر آلودگی پھیلانے اور عوام کو اشتعال دیکر اُکسانے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے

ہفتہ 18 مارچ 2017 20:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) حکومت پنجاب نے احتجاج کے دوران سڑک کو بلاک کرنے‘ ٹائر جلا کر آلودگی پھیلانے اور عوام کو اشتعال دیکر اُکسانے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق آئندہ کوئی بھی تنظیم یا ادارہ احتجاجی مظاہرہ کے دوران سڑک پر آئے ‘ سڑک کو بلاک کرے‘ ٹائر جلا کر فضائی آلودگی پھیلائے ان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت فوری پرچہ درج کرنے کے احکامات درج کردیئے گئے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق اس کا مقصد آئے روز احتجاجی مظاہروں کے دوران لوگوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی کوئی تنظیم سڑکوں پر آکر احتجاج اور توڑ پھوڑ نہ کرے۔