نارووال‘ طلاق یافتہ خاتون کا مبینہ اغواء‘ مقدمہ درج

ہفتہ 18 مارچ 2017 20:03

نارووال‘ طلاق یافتہ خاتون کا مبینہ اغواء‘ مقدمہ درج
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) مطلقہ خاتون کو 2افراد نے رات کے وقت گھر سے مبینہ اغواء کر لیا پولیس نے مغویہ کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ نواحی گائوں جامکے ڈھینڈسہ کے محنت کش محمد بوٹا کی بیٹی ( ع ) جس کی چند ہفتے قبل طلاق ہوئی تھی۔ وہ اپنے گھر میں گزشتہ رات سوئی ہوئی تھی ۔کہ رات کے وقت رفع حاجت کیلئے اُٹھی تو اسی گائوں کے رہائشی قاسم حفیظ نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ اغواء کرکے لے گیاتھانہ قلعہ کالروالہ پولیس نے مغویہ کے والد محمد بوٹا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :