نارووال ‘ والدین کے ڈانٹنے پر دل برداشتہ ہوکر حافظ قرآن بیٹے نے خودکشی کر لی

ہفتہ 18 مارچ 2017 20:03

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) والدین کے ڈانٹنے پر دل برداشتہ ہوکر حافظ محمد حمزہ نے اپنی جان کا خاتمہ کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ بدوملہی کے نواحی گائوں چکرالی کا18 سالہ حافظ محمد حمزہ نے والدین کے ڈانٹ پر دل برداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالی جس کی وجہ سے اس کی حالت خراب ہوگی۔

(جاری ہے)

اور اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ۔مگر وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔