لاہور کے جناح ہسپتال کے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور پیرامیڈکس سٹاف کا احتجاجی مظاہرہ

حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے 28 مارچ کی ڈیڈ لائن دیدی‘ مطالبات منظور نہ ہوئے تو 29 مارچ کو وزیر اعلی ہاس کے باہر دھرنا دیں گے

ہفتہ 18 مارچ 2017 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) لاہور کے جناح ہسپتال کے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور پیرامیڈکس سٹاف کا احتجاجی مظاہرہ ‘ حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے 28 مارچ کی ڈیڈ لائن دیدی‘ مطالبات منظور نہ ہوئے تو 29 مارچ کو وزیر اعلی ہاس کے باہر دھرنا دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور پیرامیڈکس سٹاف نے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کیاہے ہسپتال کے خارجی دروازے سے نکل کر ایمرجنسی گیٹ تک ریلی نکالی مظاہرین بینرز اٹھائے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے الائیڈ ہیلتھ کونسل بنایا جائے ایک سے چار گریڈ تک کے ملازمین کے سروس سٹرکچر پر عمل درآمد کیا جائے اور چھ سے سترہ گریڈ تک کے ملازمین کو رسک الائونس دیا جائے۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناح ہسپتال کے ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت کو 28 مارچ تک کا وقت دیتے ہیں۔ اگر مطالبات پورے نہ کیے تو29 مارچ کو وزیر اعلی ہائوس کے باہر دھرنا دیں گے۔