سوات اورگردونواح میں3.5شدت کا زلزلہ،لوگ خوف وہراس میں مبتلا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 مارچ 2017 18:52

سوات اورگردونواح میں3.5شدت کا زلزلہ،لوگ خوف وہراس میں مبتلا
سوات(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2017ء) :سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،جس کے باعث لوگ خوف وہراس میں مبتلاہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ،سوات ،اپر، لوئردیراور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خوف وہراس میں مبتلالوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہرسڑکوں پرنکل آئے۔مرکززلزلہ پیماء کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 3.5جبکہ گہرائی 17کلومیٹرریکارڈکی گئی ہے۔زلزلے کامرکزکالاباغ کے 25کلومیٹرشمال مشرق میں بتایا جارہاہے۔تاہم زلزلے باعث کسی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :