پانامہ لیکس کا فیصلہ وفاق کے ساتھ آزاد کشمیر میں بھی نواز شریف کے حواریوں کو لے ڈوبے گا ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

کھڑی اولیاء اللہ کی سرزمین ہے۔یہاں کے رہنے والوں کے ساتھ زیارتی کرنے والے عبرت کا نشان بن جاتے ہیں، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 18 مارچ 2017 19:06

پانامہ لیکس کا فیصلہ وفاق کے ساتھ آزاد کشمیر میں بھی نواز شریف کے حواریوں ..
کھڑی شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پانا مہ لیکس کیس کا فیصلہ وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں نواز شریف کے چلے چاٹوں کو بھی لے ڈوبے گا۔نواز شریف اور اُس حواریوں کا ٹائی ٹینک آخری ہچکولے لے رہا ہے۔جلد یہ گمنامی کے سمند ر میں غرقاب ہو جائے گا۔

نواز شریف کا جانا نوشتہ دیوار ہے۔میں کھڑی کا سپوت ہوں اور میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ پاکستان کا وزیر اعظم اور انڈیا کا وزیر اعظم دونوں مل کر میرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔کھڑی اولیاء اللہ کی سرزمین ہے۔یہاں کے رہنے والوں کے ساتھ زیارتی کرنے والے عبرت کا نشان بن جاتے ہیں۔نواز شریف نے بھی حالیہ الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے ہم سے اقتدار چھینا ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے اُسے سزا ضرور مل کر رہے گی۔آزاد کشمیر کی حکومت لوٹ گھسوٹ کے ایجنڈئے پر گامزن ہے۔ہم اُس کی راہ میں دیوار بن کر کھڑئے ہیں ۔تحریک انصاف کی موجودگی میں آزاد کشمیر کے اندر کرپشن کرنے والے ناکام اور نامراد رہیں گے۔کھڑی کے تمام مسائل ہم حل کریں گے۔میرپور میں سوئی گیس میرے دور اقتدار میں فراہم کی گئی۔میرپور سوئی گیس کا راستہ کھڑی سے ہو کر گزرتا ہے۔

انشاء اللہ برسر اقتدار آ کر کھڑی کے رہنے والوں کو گیس کی سہولت فراہم کریں گے۔جلد تحریک انصاف کی تنظیم سازی ازسر نو ہو رہی ہے۔متحرک اور فعال کارکنوں کو عہدے دیئے جائیں گے۔ورکرز کنونشنز میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ لوگ دھاندلی کی پیداوار حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔22مارچ کو کھڑی میں ورکرزکنونشن انعقاد پذیر ہو رہا ہے۔

تحریک انصاف نوجوانوں کی جماعت ہے۔نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔بلال چوہدری جہاں ایک طرف ہانگ کانگ میں تحریک انصاف کے لیے اہم اور متحرک رول ادا کر رہے ہیں۔وہی وہ کھڑی کے اندر بھی خاصے متحرک ہیں۔آج کے شاندار استقبالیہ دینے پر انھیں مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے چیچیاں ریتڑمیں پی ٹی آئی ہانگ کانگ ٹائیگر فورس کے صدر بلال چوہدری کی رہائشگاہ پر اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بیر سٹر سلطان محمود چوہدری جب ریتڑ پہنچے تو اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔استقبالیہ تقریب سے سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ الیکشن آزاد کشمیر کی تاریخ کا بدترین الیکشن تھا۔دھاندلی کے ذریعے لوگوں سے اقتدار چھینا گیا۔کھڑی کے لوگوں پر ایک ایسے شخص کو مسلط کر دیا گیا ہے جو میٹرک فیل ہے اور جعلساز ہے۔

میں اُسے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لوں گا۔کھڑی کے لوگوں کی خدمت ہم نسل در نسل کرتے چلے آئے ہیں اور آئندہ بھی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔مسلم لیگ نون کی حکومت کھڑی کے اندر انتقامی کاروائیاں کر کے ہمارے کارکنان کو ہراساں کر رہی ہے۔ جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔انتقامی کاروائیاں کرنے والے سُن لیں ہمارے کارکن ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔

استقبالیہ تقریب سے انصاف ٹائیگر فورس ہانگ کانگ کے صدر بلال چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کے سپاہی ہیں ۔ہمیشہ اُن کے ساتھ چلے ہیں اور آئندہ بھی اُن کی قیادت میں سیاسی سفر جاری رکھیں گے۔استقبالیہ تقریب سے چوہدری سہیل ،ڈاکٹر معروف اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ چئیر مین علما ء و مشائخ ونگ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سجادہ نشین مرکزی دربار عالیہ کھڑی شریف صاحبزادہ میاں محمد عمر بخش نے تقریب سے اختتامی دعا فرمائی۔

تقریب کی صدارت چوہدری سید آف ریتڑ نے کی۔بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ نواز شریف کے اقتدار کا ٹائی ٹینک گمنامی کے سمندر میں غرقاب کردے گا۔جس کے بعد آزاد کشمیر میں نواز شریف کے چیلے چاٹے خود ہی ماضی کا قصہ بن جائیں گے۔موجود حکومت کرپشن کی منصوبہ بند ی کر کے لوٹ گھسوٹ کرنا چاہتی ہے۔تحریک انصاف اس کی راہ میں سب سے رکاوٹ ہے۔راٹھور