کراچی، ڈاکٹر عاصم کے خلاف 2 ریفرنسز کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی

سماعت جج کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کے باعث ملتوی کی گئی

ہفتہ 18 مارچ 2017 18:45

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) کراچی میںاحتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 2 ریفرنسز کی سماعت جج کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کے باعث یکم اپریل تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میںاحتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف نیب کی جانب سے دائراربوںروپے کرپشن کے 2 ریفرنسز کی سماعت جج کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کے باعث یکم اپریل تک ملتوی کردی ،جبکہ سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹس کراچی کی احتساب عدالت میں جمع کرا دی گئیں ہیں،جس میں بتایاگیاہے کہ ڈاکٹرعاصم کی آنکھوں میں تکلیف کے باعث بینائی متاثرہونے کاخدشہ ہے۔

ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کی دائیں آنکھ میں دھندلاپن بڑھ رہا ہے جبکہ بائیں آنکھ کی نظر تیزی سے کمزور ہورہی ہے،ان کو روز مرہ کے معاملات میں دقّت کا سامنا ہے۔# 03-17/--87