وزیراعظم محمد نواز شریف نے گوادر کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرکے اہل بلوچستان کے دل جیت لیے ،وزیراعظم بلوچستان کے ترقی میں خصوسی دلچسپی رکھتے ہیں،وفاقی وزیرریاستی امور وسرحدی امور جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کی خاران میں مختلف وفود سے گفتگو

ہفتہ 18 مارچ 2017 18:30

خاران۔18مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) وفاقی وزیرریاستی امور وسرحدی امور جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ سی پیک بلوچستان کی تقدیر بدل دے گی،وزیراعظم پاکستان محمدنواز شریف کی ترقی پسند پالیسیوں کی وجہ سے ترقی کا عمل تیزی سے جارہی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے خاران کے دورے کے موقع پر مختلف وفود اور پارٹی کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کی نظریں اس میگا پروجیکٹ پر لگی ہوئی ہے حالیہ دورہ گوادر کے دوران وزیر اعظم نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرکے اہل بلوچستان کے دل جیت لیے ،وزیراعظم محمد نواز شریف بلوچستان کے ترقی میں خصوسی دلچسپی رکھتے ہیں اور نواز شریف کے دور میں صوبے کے برسوں پہلے محرومیوں کا خاتمہ اور ازالہ ہوگا مستقبل میں گوادر ایک متحرک تجارتی مرکز ہوگا جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی اور بدامنی سے نکل معاشی استحکام کی جانب گامزن ہیں ،گوادر بلوچستان بلکہ پاکستان کا روشن مستقبل ہے جس سے بلوچستان کے پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہوگا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترقی پسند پالیسیوں کی وجہ سے پورے ملک ترقی کی طرف گامزن ہیں،وزیراعظم کا ویژن بھی ہے کہ بلوچستان کے کونے کونے میں عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات سے آراستہ کیا جائے اس سلسلے میں بلوچستان کے تمام علاقوں میں نہ رکنے والا ترقی کا تسلسل جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ گوادر میں عظیم الشان جلسہ نے یہ ثابت کیا کہ بلوچستان کے عوام کو پاکستان مسلم لیگ (ن)سے یہ امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح ترقی پسند پالیسیوں کو جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں وفاقی وزیر نے خاران میں مختلف شخصیات کے وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرکے فاتحہ خوانی کی۔