گجرات چیمبر آف کامرس کی جانب سے ملک بھر کے چیمبرز کے اعزاز میں عشائیہ

ہفتہ 18 مارچ 2017 18:30

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) گجرات چیمبر آف کامرس نے فیڈریشن آف کامرس اور ملک بھر کے تمام چیمبرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا،چکوال چیمبر آف کامرس کی طرف سے بانی قاضی محمد اکبر، سرپرست اعلیٰ ظفر بختاوری، سابق صدر خواجہ عارف یوسف ، سینئر نائب صدر غلام محمد کہوٹ، ڈاکٹر اظہر اعوان، شیخ رضوان فاروقی اور شفقت یزدانی نے نمائندگی کی اور گجرات چیمبر آف کامرس کی طرف سے چکوال چیمبر آف کامرس کے وفد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں فیڈریشن آف چیمبرز کے مرکزی عہدیداروںایس ایم منیر، ملک افتخار احمد وغیرہ شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :