ریسکیو 1122 مری کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی کور پلان ترتیب ، شہر بھر میں 8 ہنگامی امدادی مراکز قائم

ہفتہ 18 مارچ 2017 18:25

ریسکیو 1122 مری کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی کور پلان ترتیب ..
مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی جانب سی23 مارچ 2017 یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی کور پلان ترتیب دیاہے،پلان کے مطابق مری شہر بھر میں 8 مقامات پر ہنگامی امداد کے مراکز قائم کئے ہیںجن میں ایمرجنسی سروس اکیڈمی لارنس کالج روڈمری، چھرہ پانی، سترہ میل اسٹیشن، ڈاکخانہ چوک،جھیکا گلی،کھجٹ ایکسپریس وے مری،علیوٹ اور نیومری شامل ہیں،انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری نے تمام عملے کو یوم پاکستان کے موقع پر 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیاہے،انچارج ایمرجنسی آفیسرمری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1122 پر رابط کریں اور ریسکیو 1122 کے عملے سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :