دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،ڈپٹی کمشنر خیرپور

ہفتہ 18 مارچ 2017 18:25

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم راجپوت نے کہا ہے کہ شہر کے امن و امان ، عوامی مقامات پر حفاظتی اقدامات، خودکش حملہ آور اور دہشت گردی سے بچائو ، بدامنی کی روک تھام کے لیے ضلع انتظامیہ ، پولیس ،قانون نافذ کرنے والے اداروں، شہریوں، اسٹیک ہولڈر، منتخب نمائندوں ِ ِ، مذہبی ، سیاسی ، سماجی رہنما، اسکائوٹ اور رضاکاروں کو ہر صورت میں اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سچل آڈیٹوریم ہال میں پولیس ، ضلع انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے الگ الگ سیشن میں روینیوافسران،پولیس، شہرین ، درگاہوں کے سجادہ نشینوں،اسکائوٹ، اسٹیک ہولڈر، منتخب نمائندوں ،انجمن تاجران ، پیٹرول پمپ ، ہوٹل شادی ہال کے مالکان، سول سوسائٹی کے سرکردہ افرادسے اسپیشل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی سی خیرپور نے مزید کہا کہ شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ضلع انتظامیہ اور پولیس ایک پیچ پر ہیں ملکی ترقی میں سی پیک منصوبہ اہم جز ہے جس کو سبوتاژ کرنے کے لیے دشمن کاروائی کرسکتا ہے جس کے روک تھام اور حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ ایس ایس پی خیرپور کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر مہیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کسی بھی شہر میں فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں اور ناخوشگوار واقعات کی رک تھام میں ہر اول دستہ ہونے کی حیثیت سے افسران تربیت حاصل کرنے کے بعد متعلقہ تھانوں اور علاقوں میں پولیس اہلکاروں کو بارہا دفعہ تربیتی پہلوئوں سے آگاہی دیں انہوں نے کہا کہ امن و امان ، عوام کی حفاظت، دہشت گردی کے خلاف مضبوط میکنزم کے تحت کام کرنا ہے ایس ایس پی خیرپور نے کہا کہ پولیس اور شہریوں کی مشترکہ مدد سے مشکوک افراد، لاوارث بیگ، افراتفری اور دیگر بدامنی کے واقعات کی روک تھام کی جاسکتی ہے ۔

سیمینار سے ڈی آئی بی انچارج علی گل ملاح نے کہا کہ پولیس افسران سمیت شہری کسی بھی واقعے کے قبل اور بعد میں انتظامیہ، بم ڈسپوزل اسکواڈاور دیگر اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں پولیس کے ساتھ بم ڈسپوزل اسکواڈکو بم ڈسپوز آف کرنے تک عالقے سے دور رہیں تاکہ ریسکیو کرنے اور علاقے کو کلیئر کرنے میں مدد مل سکے۔