سعودی عرب میں انٹرنیٹ کے ذریعے تجارت کا حجم 600ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا

ہفتہ 18 مارچ 2017 18:13

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) سعودی عرب میں گزشتہ سال کے دوران انٹرنیٹ کے ذریعے تجارت(ای کامرس ) کا حجم 600ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق یہ بات صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قائم ایجنسی کے سیکرٹری جنرل عبدالرحمان القحطانی نے ایک انٹرویو میں کہی ۔انہوں نے کہاکہ ان کی ایجنسی انٹرنیٹ پر جعلی اشتہارات اورفراڈ سے صارفین کو بچانے کیلئے کام کررہی ہے۔انہوں نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے سادہ اورآسان قوانین اورقواعد وضوابط وضع کرنے کی ضرورت پر زورد یا۔