رابطہ عالم اسلامی اور سعودی حکومت کی دعوت پر عبدالرشید ترابی عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

ہفتہ 18 مارچ 2017 17:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) رابطہ عالم اسلامی اور سعودی حکومت کی دعوت پر مکہ مکرمہ میں تین روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی روانہ ہو گئے،ترجمان کے مطابق اس عالمی کانفرنس میں دنیا کے 150ممالک کے نمائندگان کی شرکت متوقع ہے اس عالمی اور اہم کانفرنس کے موقع پر عبدالرشید ترابی عالمی راہنمائوں کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کریں گے اور مظلوم کشمیریوں کے لیے حمایت حاصل کریں گے ،قائمقام امیر نورالباری ہوں گے جو شیڈول کے مطابق پروگرامات میں شرکت کریں گے۔