عدالت کہے گی تو فاروق ستار اور دیگر کو حراست میں لیں گے، ایس ایس پی ملیررائو انوار

ہفتہ 18 مارچ 2017 17:10

عدالت کہے گی تو فاروق ستار اور دیگر کو حراست میں لیں گے، ایس ایس پی ملیررائو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار حراست میں لئے جانے کے بعد رہا تو ہوگئے مگر ان کے خلاف 20سے زائد مقدمات میں تفتیش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ایس ایس پی ملیر رائو انوارکا کہناہے کہ عدالت کا حکم ہوا تو فاروق ستار سمیت دیگر ایم کیوایم رہنمائوں کو حراست میں لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنماں پر گرفتاریوں کے سائے منڈلانے لگے، سائٹ سپر ہائی وے ، قائد آباد،اسٹیل ٹائون تھانوں میں درج مقدمات میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن اور دیگر بھی نامزد ہیں، جس کی تفتیش اب ایس ایس پی ملیر رائو انوار کریں گے۔

ہفتہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت میں ایس ایس پی ملیر رائو انوارنے کہاہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کے خلاف ضلع ملیر میں درج 20سے زائد مقدمات کی تفتیش قانون کے مطابق کی جائے گی، عدالت نے حکم دیا تو فاروق ستار سمیت دیگر نامزد ملزمان کو بھی گرفتار کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ جسے بھی گرفتار کیا جائے گا اس سے میرٹ پر تفتیش کریں گے تفتیش میں جو بے گناہ ہوا اسے چھوڑ دیں گے جبکہ ملوث ملزمان کا چالان کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :