سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی 24ویں برسی منائی گئی

ہفتہ 18 مارچ 2017 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) پاکستان کے سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی 24ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔ محمد خان جونیجو پاکستان کے دسویں وزیر اعظم تھے ۔وہ24مارچ 1985ء سے 29مئی1988ء تک وزیراعظم رہے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد خان جونیجو سندھ کے علاقہ سندھڑی میں پیدا ہوئے وہ1985 کے غیر جماعتی انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جنہیں اس وقت کے صدر پاکستان جنرل ضیا الحق نے وزیر اعظم نامزد کیا ۔

محمد خان جونیجو پاکستان کے ایک انتہائی ایماندار ،کم گو وزیر اعظم تھے۔سانحہ اوجڑی کیمپ کے بعد جنرل ضیا الحق اور وزیر اعظم محمد خان جونیجو میں اختلافات پیدا ہو گئے جس کے بعد جنرل ضیا الحق نی8ویں ترمیم کا اختیار استعمال کرتے ہوئے جونیجو حکومت کو بد طرف کر دیا ۔محمد خان جونیجو 18مارچ 1993ء کو انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :